ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈروں نے آربی آئی کے دفتر کاگھیراؤکیا، پولیس نے بھگایا

پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈروں نے آربی آئی کے دفتر کاگھیراؤکیا، پولیس نے بھگایا

Sat, 19 Oct 2019 17:12:45    S.O. News Service

ممبئی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ سے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈروں کو راحت نہیں ملنے کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں ناراضگی ہے۔بینک کے اکاؤنٹ ہولڈروں نے آج ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا دفتر گھیر لیا اور احتجاج کیا۔ اس دوران بہت سے لوگوں کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ وہیں، پولیس نے بھیڑ کو تیتر بتر کرنے کے لیے بہت سے لوگوں کو بھگایا۔اس دوران مظاہرہ کر رہے لوگوں نے سڑک سے گزر رہی بسوں کا راستہ روک دیا۔ اکاؤنٹ ہولڈروں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی کے باہر پولیس نے سخت بندوبست کیے تھے۔ پولیس نے تمام مظاہرین کو گیٹ پر روک لیا تھا۔غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ایم سی بینک سے نقدی نکالنے پر آر بی آئی کی جانب سے لگائی گئی روک ہٹانے کا مطالبہ کر رہے پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈروں کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیاہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ ہم آرٹیکل 32 (رٹ دائرہ اختیار) کے تحت اس درخواست کی سماعت نہیں کرناچاہیے۔درخواست گزار مناسب امدادکے لیے متعلقہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ حکومت اس صورت حال کی سنگینی سے واقف ہے اور ای ڈی مجرم کے خلاف مناسب کارروائی کر رہی ہے۔


Share: